ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا کچہری روڈ پر غیرقانونی کیری سٹینڈ کے خلاف کریک ڈائون، متعدد گاڑیوں پر بھاری جرمانے

پیر 20 مئی 2019 14:46

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے کچہری روڈ پر غیر قانونی کیری سٹینڈ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے ان پر بھاری جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک انسپکٹر پرویز خان کی سرپرستی میں ایس پی ٹریفک کے حکم پر ٹریفک پولیس نے کچہری روڈ پر غیر قانونی طور پر کھڑی گاڑیوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا، اس آپریشن میں سینکڑوں گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ اس آپریشن میں کچہری روڈ اور ٹانچی چوک میں کھڑی گاڑیوں پر جرمانے عائد کئے گئے اور آئندہ کیلئے انہیں یہاں گاڑیاں نہ کھڑی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اہلیان علاقہ نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کی درخواست کی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں