عدالت نے پرائیویٹ ہسپتال میں جاں بحق ہونے والی خاتون کیس میں گرفتار لیڈی ڈاکٹر کو جیل بھیج دیا

منگل 21 مئی 2019 14:51

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) لنک روڈ پر واقع پرائیویٹ ہسپتال میں جاں بحق ہونے والی ملک پورہ میرا کی رہائشی خاتون کے کیس میں گرفتار لیڈی ڈاکٹر کو عدالت نے جیل بھیج دیا، صوبائی حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو تحقیقات کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں لنک روڈ پر واقع پرائیویٹ الطاف ہسپتال میں زچگی کیلئے لائی گئی حاملہ خاتون شگفتہ زوجہ نعیم سکنہ لوئر ملک پورہ میرا ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی تھی جس پر اس کے لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹر کے خلاف پرچہ درج کروایا۔

کینٹ پولیس نے غفلت کی مرتکب لیڈی ڈاکٹر صائمہ کو گرفتار کر لیا جسے بعد ازاں عدالت میں پیش کر کے اس کا ایک روزہ ریمانڈ حاصل کیا گیا جو مکمل ہونے کے بعد پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے لیڈی ڈاکٹر کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں