باغدارہ میں 18 سالہ نوجوان پستول صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق

جمعہ 24 مئی 2019 12:26

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) شیروان کے علاقہ باغدارہ میں 18 سالہ نوجوان پستول صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا، شیروان پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقہ شیروان کے گائوں باغدرہ کا رہائشی 18 سالہ نوجوان زاہد ولد مشتاق پستول صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں دوہ پانچ دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ روز انتقال کر گیا۔ جاں بحق نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ شیروان پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں