نماز اور روزہ کی ادائیگی کے ساتھ الله کے دین کو غالب کرنے کی جدوجہد ہماری ذمہ داری ہے، محبوب الہٰی جدون

پیر 27 مئی 2019 14:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر محبوب الہٰی جدون نے کہا ہے کہ نماز روزہ کی ادائیگی کے ساتھ فریضہ اقارت دین یعنی الله کے دین کو غالب کرنے کی جدوجہد ہماری ذمہ داری ہے، غزوہ بدر میں 313 جلیل القدر صحابہ نے نبی کریمؐ کی قیادت میں کفر کو بھرپور شکست دیکر دین حق کو غالب کرنے میں اپنا فرض ادا کیا۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز صوبائی نائب امیر بلال ٹائون میں ڈاکٹر عبدالوحید علوی کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ افطار پارٹی میں علاقہ کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس سے قبل مفتی طارق نے معرکہ حق و باطل جنگ بدر کے واقعات پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو تلقین کی کہ وہ روزہ کے ذریعہ الله تعالیٰ کی رضا اور تقویٰ حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں