معاشرہ میں قیام امن کیلئے سماجی اور سیاسی شخصیات کا تعاون بہت ضروری ہے، ڈی ایس پی حویلیاں

پیر 27 مئی 2019 14:38

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) ڈی ایس پی حویلیاں شمریز خان تنولی نے کہا ہے کہ معاشرہ میں قیام امن کیلئے سماجی اور سیاسی شخصیات کا تعاون بہت ضروری ہے، حویلیاں سرکل کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔ وہ پیرکو سابق امیدوار قومی اسمبلی سردار ابرار احمد خان کے ہجرہ میں افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی شخصیات کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا مشکل ہے، جب تک علاقہ کی مخلص اور نڈر قیادت انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی مسائل کا حل ممکن نہیں۔ ڈی ایس پی شمریز خان نے کہا کہ حویلیاں کو پرامن اور جرائم سے پاک رکھنا ان کا مشن ہے۔ سابق امیدوار قومی اسمبلی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سردار ابرار خان نے کہا کہ شمریز خان تنولی ہزارہ کے نڈر اور جرات مند پولیس آفیسر ہیں جن کا کردار ہمیشہ پولیس کیلئے قابل فخر رہا ہے، جب سے شمریز خان نے حویلیاں سرکل کا چارج لیا ہے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں