کاغان کالونی میں پرائیویٹ سکول کے چوکیدار سے اچانک گولی چلنے سے 4 سالہ بچہ زخمی

جمعرات 22 اگست 2019 17:08

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) ایبٹ آباد کی کاغان کالونی میں پرائیویٹ سکول کے چوکیدار سے اچانک گولی چلنے سے 4 سالہ بچہ زخمی ہو گیا، بچے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، میرپور پولیس نے چوکیدار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

کاغان کالونی میں گذشتہ روز پرائیویٹ سکول کے چوکیدار سے اچانک گولی چل گئی، گولی لگنے سے چار سالہ بچہ محمد الیاس زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ میرپور پولیس نے چوکیدار لائبر خان ولد غلام حیدرکو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں