تحصیل کونسل حویلیاں نے اپنے چار سالہ دور میں خلوص اور نیک نیتی سے عوام کی خدمت کی

الوداعی اجلاس میں ممبران کونسل نے چار سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا

جمعہ 23 اگست 2019 14:25

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) تحصیل کونسل حویلیاں نے اپنے چار سالہ دور میں خلوص اور نیک نیتی سے عوام کی خدمت کی، الوداعی اجلاس میں ممبران کونسل نے چار سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، تحصیل کونسل سے جانے کیلئے نہیں بلکہ دوبارہ آنے کیلئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ناظم تحصیل کونسل حویلیاں سردار ارسل پرویز، اپوزیشن لیڈر افتخار احمد خان، ممبران تحصیل کونسل عامر شہزاد خان، فریدون خان، سردار مختیار خان، امجد اقبال تنولی، سردار وسیم، اظہر عباسی، اشتیاق عباسی، چوہدری شبیر، ملک اظہر اعوان، سردار مطیع الرحمن، لیاقت مسیح اور حارث خان نے کونسل کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس کی صدارت کنوینئر طاہر حبیب عباسی نے تحصیل ناظم سردار ارسل پرویز نے کہا کہ چار سالہ نظامت میں ممبران کونسل کے تعاون سے ہر یونین کونسل کی بلاامتیاز خدمت کی اور محدود وسائل کے باوجود عوام کے بنیادی مسائل حل کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل حویلیاں کا اعزاز ہے کہ یہاں کوئی ہم پر بدعنوانی کا الزام نہیں لگا سکتا، ہم نے ہر کام میرٹ پر کیا جو اختیارات بلدیاتی نظام میں دیئے گئے تھے ان کو عوامی فلاح کیلئے استعمال کیا۔

اس موقع پر تمام ممبران نے ٹی ایم اے سٹاف اور ٹی ایم اوز کے تعاون کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ حویلیاں ٹی ایم اے سٹاف ہر ممبران تحصیل کونسل کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ اپوزیشن لیڈر افتخار احمد خان نے کہا کہ الله کا شکر ہے کہ حویلیاں تحصیل کونسل پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، ہم نے کونسل کو ایک مقدس اور باوقار ادارہ بنایا ہے۔ اس موقع پر ٹی ایم او حویلیاں اعجاز رحیم نے تمام ممبران کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے کا آفس تمام عوامی نمائندوں کی اچھی تجاویز کیلئے ہر وقت کھلا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں