ایبٹ آباد کے تفریحی مقام پر کار گہری کھائی میں گرنے سے 6 بچوں سمیت 9 افراد شدید زخمی

پیر 14 اکتوبر 2019 11:21

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ایبٹ آباد کے تفریحی مقام ہرنو کے قریب کار گہری کھائی میں گرنے سے 6 بچوں سمیت 9 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تھانہ بگنوتر پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال پہنچایا ۔ ڈاکٹرز نے ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود میں تفریحی مقام ہرنو کے قریب موٹر کار بی ٹی 3310- بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ میں 9 افراد زخمی ہوئے جن میں دو خواتین سمیت 6 بچے اور ایک ڈرائیور شامل تھا۔ ڈاکٹرز نے ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی ہے تاہم دیگر افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ اس علاقہ میں باہر سے آنے والے ناواقف ڈرائیور بریک کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں اور اکثر اوقات بریکیں فیل ہونے سے حادثات رونما ہو جاتے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں