ْ19 ویں سالانہ جشن میلاد مصطفیٰؐ کانفرنس 24 نومبر کو مرکزی جامع مسجد گڑھی پھلگراں میں ہو گی

جمعرات 21 نومبر 2019 15:26

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) انیسویں سالانہ جشن میلاد مصطفیٰؐ کانفرنس 24 نومبر کو مرکزی جامع مسجد گڑھی پھلگراں حویلیاں میں منعقد ہو گی، اہلیان گڑھی پھلگراں کے زیراہتمام منعقدہ میلاد مصطفیﷺٰ کانفرنس میں خطیب اعظم راولپنڈی محمد ریشم جان چشتی، علامہ عبید عباسی اور مفتی پیر سید عارف شاہ اویسی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، کانفرنس علامہ قاری عبدالقدیر کی زیر نگرانی، پیر سید نذیر حسین شاہ کی زیر صدارت اور سید مطلوب حسین شاہ کی زیر سرپرستی منعقد ہو گی، تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ قاری اسد زمان حاصل کریں گے، تمام اہل ایمان سے اس پرنور محفل میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں