ٹریفک پولیس کا کچہری روڈ اور ٹانچی چوک میں منی اڈوں کے خلاف آپریشن، تمام منی اڈے ختم

پیر فروری 14:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ایبٹ آباد ٹریفک پولیس نے کچہری روڈ اور ٹانچی چوک میں منی اڈوں کے خلاف آپریشن کر کے منی اڈے ختم کروا دیئے، خلاف ورزی پر ہزاروں روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، تاجروں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا، ٹریفک انسپکٹر کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تاجروں کی شکایات پر انسپکٹر ٹریفک طیفور خان کی سرپرستی میں کچہری روڈ اور ٹانچی چوک میں منی اڈوں اور کیری سٹینڈز کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، متعدد کیری سوزوکی، راوی سوزوکیوں اور موٹر سائیکلوں پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ٹانچی چوک اور کچہری روڈ پر ان منی اڈوں نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے، تاجر سخت پریشان ہیں۔ تاجروں اور عوامی شکایات پر انسپکٹر ٹریفک پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے منی اڈوں کا خاتمہ کر دیا۔ ٹریفک انسپکٹر طیفور خان کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر یہ آپریشن جاری رکھیں گے، عوام اور تاجروں کی پریشانی کو ختم کر کے دم لیں گے۔

ایبٹ آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments