ایبٹ آباد میں حکومتی واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع

بدھ 26 فروری 2020 16:53

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ایبٹ آباد شہر میں کئی سالوں سے حکومت کے واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے، بڑے بڑے کاروباریوں کے گرد گھیرا تنگ ہو چکا ہے، ٹی او آر نے کروڑوں روپے کی ریکارڈ ریکوری کر کے قومی خزانہ میں جمع کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تاجر حضرات اور دیگر کئی افراد سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے کئی سالوں تک ٹی ایم اے کی پراپرٹی استعمال کی اور اس پراپرٹی کو ذاتی جاگیر سمجھتے رہے۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے بھی بااثر لوگوں سے عرصہ تک ریکوری نہیں کرا سکا۔ ادارہ کے واجبات کی مد میں لوگوں کی طرف لاکھوں روپے بقایا جات تھے۔ تحصیل ریگولیشن آفیسر مظہر مظفر خان نے ایبٹ آباد تعیناتی کے بعد ادارہ کے کروڑوں بقایا جات ریکور کئے۔ تاجروں نے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کیا مگر ٹی او آر نے کسی بھی قسم کا سیاسی دبائو قبول نہیں کیا۔ موصوف نے ادارہ کی ریکارڈ ریکوری کی، اس ریکوری سے قبل ٹی ایم اے دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا۔ محکمہ کے پاس تنخواہیں دینے کیلئے پیسے تک نہ تھے، اگست 2019ء سے فروری 2020ء تک ٹی او آر نے کروڑوں روپے کے بقایا جات ریکور کئے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں