ایبٹ آباد شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 20 سے زائد افراد گرفتار

جمعہ 3 اپریل 2020 17:02

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) ایبٹ آباد شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تحصیل ریگولیشن آفیسر نے پولیس نفری کے ہمراہ کریک ڈائون کر کے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا، حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے عوام اپنے آپ کو گھروں تک محدود کر دیں۔ تحصیل ریگولیشن آفیسر مظہر خان نے ایبٹ آباد شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈائون کرتے ہوئے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے تھانہ میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی بھی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود تھے۔ آپریشن کے دوران سبزی منڈی سے تام قائم تجاوزات کو بھی ختم کروایا گیا۔ آپریشن کے دوران 20 سے زائد لوگوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ یہ کریک ڈائون کچہری روڈ، سبزی منڈی، مین بازار، فوارہ چوک، کیہال روڈ، لنک روڈ، مری روڈ اور جھگیاں میں کیا گیا۔ کریک ڈائون کے دوران کریانہ سٹور، سبزی فروش اور دیگر تندور وغیرہ کے علاوہ تمام غیر ضروری دکانوں کو بند کروا دیا گیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں