بانڈی میرا کے رہائشی نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی

جمعہ 10 اپریل 2020 14:24

بانڈی میرا کے رہائشی نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) گلیات کے علاقہ بانڈی میرا کے جاں بحق ہونے والے نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی، نیشنل ہیلتھ سنٹر اسلام آباد کی طرف سے موصولہ رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔ بانڈی میرا کا رہائشی نوجوان سردار زبیر کو دو روز قبل ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے شبہ میں داخل کیا گیا تھا جہاں اچانک اس کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے خدشہ کے باعث مرحوم کا جنازہ اور تدفین انتہائی محدود کی گئی، نماز جنازہ میں صرف اپنے گھر کے چند افراد کو شامل ہونے کی اجازت تھی تاہم جب دو روز بعد سردار زبیر کی نیشنل ہیلتھ سنٹر اسلام آباد سے موصول رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ اسے کورونا نہیں تھا، جس پر اس کے خاندان کے لوگوں کو شدید اذیت سے گذرنا پڑا۔ ان کے عزیز و اقارب اور اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ بغیر رپورٹ آئے اسے کورونا کا مریض ڈیکلیئر کرنا بہت بڑی زیادتی ہے، ہمیں اس کا آخری دیدار اور جنازہ کی ادائیگی تک نہیں کرنے دی گئی، یہ بہت بڑا ظلم ہے، اس واقعہ کی انکوائری کر کے ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں