گلیات کے علاقہ کسالہ نگری بالا میں بیٹے نے چھریوں کے وار کر کے حقیقی ماں کو قتل کر دیا

جمعہ 29 مئی 2020 17:01

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) گلیات کے علاقہ کسالہ نگری بالا میں بیٹے نے چھریوں کے وار کر کے حقیقی ماں کو قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگا گلی کی حدود یونین کونسل نگری بالا کے گائوں کسالہ میں ملزم نصیر ولد محمد سلطان نے اپنی سگی ماں تسلیم بی بی زوجہ سلطان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

ڈونگا گلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کسالہ نگری بالا میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں