حویلیاں، چار منشیات فروشوں،گرفتار ،منشیات اور اسلحہ برآمد

جمعرات 25 جون 2020 13:03

حویلیاں، چار منشیات فروشوں،گرفتار ،منشیات اور اسلحہ برآمد
حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2020ء) حویلیاں پولیس نے گائوں مجاہتھ میں چھاپہ کے دوران پانچ کلو سے زائد چرس، شراب اور اسلحہ برآمد کر کے چار منشیات فروش گرفتار کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق حویلیاں پولیس نے ڈی ایس پی حویلیاں امجد حسین کی نگرانی اور ایس ایچ او حویلیاں سردار طاہر سلیم کی زیر قیادت کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسلم ولد پرویز، گستاسب، بنیامین اور کامران کو 5 کلو 470 گرام چرس، 7 بوتل شراب، 3 رائفلوں اور بھاری مقدار میں کارتوس سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ حویلیاں میں امتناع منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان کے خلاف اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں