ایکسائز انٹیلی جنس ایبٹ آباد نے ٹیوٹا کو میرپور کے قریب روک کر دو ملزمان کے جوتوں میں چھپائی گئی دو کلو چرس برآمد کر لی

بدھ 23 ستمبر 2020 14:42

ایکسائز انٹیلی جنس ایبٹ آباد نے ٹیوٹا کو میرپور کے قریب روک کر دو ملزمان کے جوتوں میں چھپائی گئی دو کلو چرس برآمد کر لی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ایکسائز انٹیلی جنس ایبٹ آباد نے پشاور سے مانسہرہ جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس کو میرپور کے قریب روک کر دو ملزمان کے جوتوں میں چھپائی گئی دو کلو چرس برآمد کر کے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ایکسائز انٹیلی جنس کے سب انسپکٹر نسیم خان کو اطلاع ملی تھی کہ پشاور سے مانسہرہ جانے والے ٹیوٹا ہائی ایس میں منشیات سمگل کی جا رہی ہے، اس اطلاع پر انہوں نے ٹیوٹا ہائی ایس کو میرپور کے قریب روک کر تمام مسافروں کی تلاشی لی، اس دوران دو مسافروں فضل مالک ولد گل شاہ ولی سکنہ ضلع خیبر اور محمد سلیم ولد سمین جان سکنہ ضلع خیبر کو گرفتار کر کے ان کے جوتوں میں چھپائی گئی دو کلو چرس برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں