ایبٹ آباد ٹریڈ فیڈریشن کے سابق صدر نصیر خان جدون کے والد حاجی اللہ داد خان کو سپرد خاک کر دیا گیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 14:25

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ایبٹ آباد یونائیٹڈ ٹریڈ فیڈریشن کے سابق صدر نصیر خان جدون کے والد حاجی اللہ داد خان جدون کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حاجی اللہ داد خان جدون طویل علالت کے باعث گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی کی نماز جنازہ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم جوگن نواں شہر، ایبٹ آباد میں ادا کی گئی جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تاجر اور صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں بگنوتر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں