جناح آبادمیں ڈاکٹر کے گھر ڈکیتی ، ڈاکو طلائی زیورات،نقدی اورقیمتی اشیائ لوٹ کر فرار

جمعرات 22 اکتوبر 2020 13:58

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2020ء) : ایبٹ آباد کے پوش علاقہ جناح آبادمیں ڈاکٹر کے گھر ڈکیتی کی وارادات کے دوران 5مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات،نقدی اورقیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق 5مسلح ڈاکو ڈاکٹر امانت علی شاہ کے گھر گھس گئے اوراہل خانہ کو ایک کمرہ میں بند کرکے گھر کی جامع تلاشی کے دوران طلائی زیورات،نقدی اورقیمتی اشیالوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے فنگرپرنٹس،مختلف سی سی کیمروں کی ویڈیو حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں