ایبٹ آباد۔سٹی پولیس کی ناکہ بندی۔گاڑی سے بھاری مقدار میں شراب اورچرس برآمد۔2ملزمان گرفتار

جمعہ 23 اکتوبر 2020 16:24

ایبٹ آباد۔سٹی پولیس کی ناکہ بندی۔گاڑی سے بھاری مقدار میں شراب اورچرس برآمد۔2ملزمان گرفتار
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2020ء) : ایبٹ آباد کی سٹی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں شراب اورچرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ سٹی توقیر خان نے مخبر کی اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ بانڈہ سنجلیاں کے قریب ناکہ بندی کے دوران موٹرکار نمبراے ڈی 7494کو روک کر گاڑی سے 240بوتل شراب،ڈیڑھ کلوچرس اوراسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان فضل الرحمن اورضیائ الرحمن کو گرفتار کرلیا ہے۔تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں