ڈی آئی جی ہزارہ رینج کاتھانہ کینٹ اور وویمن تھانہ ایبٹ آباد کا دورہ

جمعہ 23 اکتوبر 2020 16:27

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2020ء) : ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے تھانہ کینٹ ضلع ایبٹ آباد، وویمن رپوٹنگ روم اور وویمن تھانہ ضلع ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد یاسر آفریدی اور ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد اویس شفیق بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پرتھانہ کے ایس ایچ او، محرر اور دیگر سٹاف سے تھانہ کی کارکر دگی اور مختلف کیسز کے متعلق جانچ پڑتال کی۔

تھانہ سٹاف کو درپیش مسائل کے متعلق بھی دریافت کیا،ان کے حل کیلئے ڈی پی او ایبٹ آباد کو ہدایت دی گئیں۔تھانہ کینٹ میں موجود عورتوں اور بچوں کی سہولت کیلئے قائم شدہ وویمن رپورٹنگ روم کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر تعینات لیڈی پولیس اہلکاروں سے رجسٹرڈ کیسز کے متعلق پوچھا،ان کے حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے متعلق بھی دریافت کیا اور ان کودرپیش مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ہزارہ نے ویمن رپورٹنگ روم کے ڈیٹا کوروز مرہ کی بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے ایڈیشل ایس پی اویس شفیق کو احکامات دئیے اورتعینات لیڈیز پولیس کو گذشتہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ ریجن آفس ارسال کرنے کے بھی احکامات دئیے گئے۔انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کے تما م تر کیسز کی کمپیوٹر ائزڈ رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے اور تفصیلی ماہانہ رپورٹ ایس پی آفس، ڈی پی او آفس اور ریجن آفس ارسال کی جائے تاکہ مستقبل میں عورتوں اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی طے کی جا سکے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی ہزارہ نے ویمن پولیس اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر تعینات لیڈی پولیس افسران و اہلکاروں سے مختلف مقدمات کے بارے میں پوچھا اور انکو درپیش پیشہ ورانہ مسائل کے متعلق بھی دریافت کیا اورانکے حل کے لئے احکامات جاری کیے۔بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے تھانہ کینٹ میں قائم شدہ سپیشل کمپلینٹ ڈسک فار(فارنرز اور اوورسیز پاکستانی)کا تمام ریکارڈ کو چیک کیا اور ڈسک انچارج سے مختلف نوعیت کی درخواستوں کے بارے میں پوچھا اور انکے حل کیلئے مثبت اقدامات اٹھانے کے بارے میں ہدایات دی گئیں اور کہا کہ اووسیز پاکستانیوں اور فارنرز کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں