ہمیں نبیﷺ کی سنت پر عمل کرکے سچا محب رسولﷺ ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ملک محسن سعید

جمعہ 23 اکتوبر 2020 16:30

ْایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2020ء) : تعمیر و طن پبلک سکولز اینڈ کالجز کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک محسن سعید اورایڈمنسٹریٹر کم پرنسپل ملک احسن سعید نے کہا ہے کہ نبی آخر الزمان حضرت محمدﷺ کی آمد کل کائنات کیلئے باعث رحمت ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضورﷺ کو خاتم النبین بنا کر مبعوث فرمایا۔آپﷺ صرف انسانیت کیلئے رحمت نہیں بلکہ دنیا کی ہر جاندار چیز کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

12ربیع الاول کے حوالہ سے اپنے پیغام میں ملک محسن سعید نے کہا کہ حضور? کی آمد کی اصل خوشی ان لوگوں کیلئے ہے جو حضورﷺ کی سنت پر عمل کرکے اپنی زندگیاں بسر کررہے ہیں۔حضورﷺ کی آمد سے کائنات سے جہالت اورظلم کے اندھیرے ختم ہوئے ہیں۔نبی آخر الزمان حضرت محمدﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔حضرت محمد ﷺجومشن ہمیں دے کرگئے ہیں ہمیں اس پر عمل کرنا ہے۔معاشرے سے جہالت کے خاتمہ،تعلیم کو عام کرنا،اچھے اخلاق،برائیوں،ظلم اورجہالت کا مقابلہ کرنا ہے۔ہمیں نبیﷺ کی سنت پر عمل کرکے سچا محب رسولﷺ ہونے کا ثبوت دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں