ایبٹ آباد میں بہن کے گھر آیا بھائی کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث جاں بحق

جمعرات 7 جنوری 2021 12:49

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2021ء) بلال ٹان میں بہن کے گھر آیا بھائی کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا، نعش ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کر دی گئی، پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالہ کر دی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈی ایس پی سرکل میرپور نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ روز کالا باغ کا رہائشی 22 سالہ بلال ولد شمریز بلال ٹان ایبٹ آباد میں واقع اپنی بہن کے گھر آیا ہوا تھا، رات کو شدید سردی کے باعث کمرے میں گیس کا ہیٹر جلا کر سو گیا اور کمرے میں گیس بھرجانے کے نتیجہ میں دم گھنٹے سیجاں بحق ہو گیا۔

بلال کے بہنوئی کے مطابق جب صبح ناشتے کیلئے اٹھانے گئے تو بلال کمرے میں مردہ حالت میں موجود تھا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ میرپور نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لیکر ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کر دیا جہاں ابتدائی کارروائی کے بعد نعش ورثاکے حوالہ کر دی گئی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں