پولیس موبائل لائسنس یونٹ،میڈیکل سہولت سمیت کل تھانہ لورہ میں ڈرائیورنگ لائسنس اجراء کا ابتدائی پراسس کرے گی

منگل 12 جنوری 2021 14:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی جانب سے گزشتہ دنوں لورہ کی عوام کے مطالبہ پر کھلی کچہری میں کیا گیا  وعدہ پورا کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق عوام کی سہولت اور آسانی کے لئے کل 13 جنوری صبح گیارہ بجے تھانہ لورہ میں موبائل لائسنس یونٹ، میڈیکل کی سہولت سمیت ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا ابتدائی پراسس کرے گی۔ایبٹ آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایبٹ آباد پولیس کی اس سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں