ایبٹ آباد، اے اے سی کا دورہ سپلائی بازار اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پر 8 دکاندار گرفاتر ،2دکانیں سیل

جمعرات 15 اپریل 2021 11:57

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2021ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III- ایبٹ آباد امین الحسن نے رمضان المبارک کے دوسرے روز سپلائی بازار کی مختلف مارکیٹس میں دودھ اور دھی کی قیمتوں میں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے چکن گوشت کی فروخت، بیف اور مٹن کی قیمتوں میں اضافہ سمیت پھلوں کی قیمتوں پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد  مغیث ثنا اﷲ کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III- ایبٹ آباد امین الحسن نے اقبال روڈ سپلائی اور محلقہ علاقہ جات کی مارکیٹ چیکنگ کے دوران 8 دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے جبکہ 2 دکانیں زیادہ قیمتیں شہریوں سے وصول کرنے پر سیل کر دی ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں