ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 6 قصابوں، 2 سبزی فروشوں اور ایک نان بائی کو حوالات بھیج دیا گیا

پیر 19 اپریل 2021 13:56

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2021ء) ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ گوشت، پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ پرحرکت میں آ گئی، نواں شہر اور جناح آباد سے 6 قصابوں، دو سبزی فروشوں اور ایک نان بائی کو حوالات بھیج دیا جبکہ ایک دکان سیل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی خصوصی ہدایات پر گوشت، فروٹ، سبزی اور دیگر اشیاء خوردونوش کے نرخوں میں من مانے اضافہ پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال نے کاروائی کی لیکن دوسری طرف ایبٹ آباد بازار، سپلائی، قلندرآباد اور دھمتوڑ میں تاحال گوشت کے من مانے نرخ برقرار ہیں۔

انتظامیہ خفیہ ٹیموں کے ذریعہ ایسے منافع خوروں کو ٹریس کر کے ان کے خلاف سخت قانون کارروائی کرے تاکہ پرائس پر کنٹرول پایا جا سکے۔ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا  اضافہ شروع کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جرمانوں کے باوجود کوئی بھی دکاندار، قصاب اور سبزی فروش سرکاری ریٹس پر کوئی بھی اشیاء فروخت نہیں کر رہا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں