ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی تمام اڈے مسمار

جمعرات 3 جون 2021 15:49

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر اور ٹی ایم او ابیٹ آباد محمد افضل کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال اورتحصیل آفیسر ریگولیشن سید نور اللہ شاہ کی زیر نگرانی   ٹی ایم اے کے  اہلکارو ں نے بند کھو،سربن چوک،لنک روڈ، فوارہ چوک میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

راستوں پر بنائے گئی غیر قانونی تمام اڈوں کو مسمار  اور  فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔اس موقع پرتحصیل آفیسر ریگولیشن نے کہا کہ شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ کرنا ٹی ایم اے کی اولین ترجیح ہے۔پختہ تجاوزات کے خلاف جلد بڑا آپریشن شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں