ایبٹ آباد،ایس ایس پی قمر حیات خان کی زیر صدارت کینٹ بورڈ کے الیکشن کے حوالہ سے اجلاس

بدھ 8 ستمبر 2021 15:21

ایبٹ آباد۔7ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2021ء) ایس ایس پی قمر حیات خان کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس کے افسران کا کینٹ بورڈ کے الیکشن کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سکیورٹی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔اجلاس میں الیکشن ڈے کے موقع پر فیلڈ میں اپنے فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی قمر حیات خان نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر روانی سے قبل ماتحت نفری کو تفصیلی بریف کریں الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر اور وال چاکنگ سمیت الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی۔

الیکشن ڈے پر امیدواروں کو پولنگ سٹیشن سے مقررہ فاصلہ پر کیمپ لگانے کی اجازت دی جائے۔ تمام افسران اپنے وارڈز کے پولنگ سٹیشنز کا وزٹ کریں اور الیکشن کے موقع پر ممکنہ سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات عمل میں لائے الیکشن کے دن کسی بھی قسم کی بدامنی سے بچنے کے لیے قبل از وقت مربوط حکمت عملی کو یقینی بنایا جائے کسی بھی علاقہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پائی جائے تو اس پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں