علی اکبر قریشی مسلم لیگ(ن) ضلع ایبٹ آبادکے نائب صدر‘ محمد یونس قریشی ضلعی مجلس عاملہ کے رکن منتخب

جمعرات 23 ستمبر 2021 16:27

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) مسلم لیگ (ن)ایبٹ آباد کے  صدر ملک مہابت اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں علی اکبر قریشی کو ضلع ایبٹ آباد کا نائب صدر‘ محمد یونس قریشی کو مجلس عاملہ ضلع ایبٹ آباد کا رکن منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) ایبٹ آباد کے سیکرٹری اطلاعات سہیل ندیم اعوان  نے اس سلسلے میں بتایا  کہ ضلعی صدر کی صدارت میں جمعرات کومنعقدہ اہم اجلاس میں گلیات کی ممتاز سماجی وسیاسی شخصیت علی اکبر قریشی کو مسلم لیگ (ن) ضلع ایبٹ آباد کو نائب صدر  جبکہ محمد یونس قریشی کو مجلس عاملہ کا رکن منتخب کیا گیا ۔

اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی نائب صدر ضلع ملک یاسر نائب صدر سردار حنیف ضلعی نائب صدر عثمان سہگل‘ضلعی جوائنٹ سیکرٹری بابر رشیدخان سمیت دیگر لیگی عہدیداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں