حویلیاں نعت کونسل کے زیراہتمام ٹاؤن ہال میں ”مقابلہ حسن نعت“ ، طالبات میں زینب علی ، طلبا میں سید احمد علی شاہ نے اول پوزیشن حاصل کی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 15:09

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) حویلیاں نعت کونسل کے زیراہتمام ”مقابلہ حسن نعت“ ٹاؤن ہال حویلیاں میں منعقد ہوا۔ تقریب  کی  مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حویلیاں عکاشہ کرن تھیں، ججز کے فرائض ممتاز ثنا خواں استاد نعت   سید مہر علی شاہ اور  عبدالسبحان سروری نے  سر انجام دیئے۔ تقریب میں پروفیسر ملک ناصر داؤد ایم اے اکنامکس، سید تصدیق حسین شاہ، امیدوار برائے تحصیل میئر سردار تیمور، ایم ڈی دی ہال مارک سکول اینڈ کالج حویلیاں سید شاہنواز شاہ، ایم ڈی ایمز سکول حسن وحید، غازی داؤد شاہ شہید گورنمنٹ ہائی سکول حویلیاں، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول حویلیاں، گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول حویلیاں، بروکس سکول سسٹم، پاک وطن سکول حویلیاں، آرمی پبلک سکول حویلیاں، لیڈرز کالج حویلیاں، اقرا  پبلک سکول اینڈ کالج حویلیاں، پاکستان سٹی پبلک سکول حویلیاں، جناح پبلک سکول اینڈ کالج حویلیاں کے سٹاف نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

طالبات میں اول پوزیشن زینب علی گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول، دوسری پوزیشن انسہ علی  گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول اور تیسری پوزیشن آمنہ بتول گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول نے حاصل کیں۔ طلبا  میں اول پوزیشن سید احمد علی شاہ دی ہال مارک سکول اینڈ کالج حویلیاں، دوسری پوزیشن جواد احمد لیڈرز کالج حویلیاں اور تیسری پوزیشن ناصر علی دی ہال مارک سکول اینڈ کالج حویلیاں نے حاصل کیں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حویلیان عکاشہ کرن نے پروفیسر ڈگری کالج ملک ناصر داؤد، ایم ڈی دی ہال مارک سکول اینڈ کالج حویلیاں سید شاہنواز شاہ نے اپنے خطاب میں جیتنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور منتظمین کو اتنے بہترین پروگرام پر خراج تحسین پیش کیا۔  عکاشہ کرن نے ننھے نعت خواں فیضان آرمی پبلک سکول حویلیاں اور سید احمد علی شاہ دی ہال مارک کالج حویلیاں کی حوصلہ افزائی کی اور نقد انعام سے نوازا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں