ایبٹ آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاررو ائی، دو ملزمان گرفتار

جمعرات 21 اکتوبر 2021 16:52

ایبٹ آباد  پولیس کی   منشیات فروشوں کے خلاف کاررو ائی، دو ملزمان گرفتار
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) ایبٹ آباد     کینٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش منیر ولد بگہ سکنہ مانسہرہ حال کیہال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو 737 گرام چرس جبکہ زوہیب ولد صدیق سکنہ شیخ البانڈی سے ایک کلو 487 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

کینٹ پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 50 کے قریب گھروں کی لیڈی پولیس کے ہمراہ تلاشی لی اور کرایہ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے۔

دوران تلاشی ملزمان سے دو عدد پستول اور 24 عدد کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ ایس ایچ او نعمان جاوید نے بتایا کہ تھانہ کینٹ کی حدود میں چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، وہ اور ان کی ٹیم جرائم پیشہ افراد کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لے گی، ہم علاقہ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments