اے این پی کے کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، آئندہ حکومت ملی تو کارکنوں کی مشاورت سے کام کریں گے، سید شاہد رضا

پیر 16 اپریل 2018 12:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری و ممبر پارلیمانی بورڈ سید شاہد رضا نے کہا ہے کہ اے این پی کے کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہیں ساتھ لیکر چلیں گے، آئندہ حکومت ملی تو کارکنوں کی مشاورت سے کام کئے جائیں گے۔ یہاں اپنی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اے این پی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے این پی واحد جماعت ہے جو کارکنوں کی رائے کا احترام کرتی ہے جس کا واضح ثبوت آئندہ الیکشن کیلئے ٹکٹوں کی فراہمی ہے، ہر حلقہ کے امیدوار کو ٹکٹ کارکنوں کی رائے کے مطابق دیئے جائیں گے، اے این پی صوبہ کے حقوق کی ضامن جماعت ہے اور قیادت ہزارہ کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہزارہ کے ہر حلقہ سے امیدوار کھڑے کریں گے اور اقتدار میں آ کر ہزارہ میں میگا پراجیکٹ لگائیں گے، ہزارہ میں پارٹی کو فعال اور مضبوط بنایا جائے گا اور آنے والے دنوں میں ایبٹ آباد میں اے این پی قیادت کو مدعو کیا جائے گا، اہم شخصیات اے این پی میں شمولیت اختیار کرنے والی ہیں۔ سید شاہد رضا نے کہا کہ ہزارہ کے عوام باشعور ہیں اور بے بنیاد پر وپیگنڈوں کو مسترد کریں گے، عوام نے تمام جماعتوں کو آزما لیا ہے اس بار اے این پی کو آزما کر دیکھیں، یہ جماعت عوام کو مایوس نہیں کرے گی، یہ عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں