ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کی نرسز نے مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال شروع کر دی

منگل 17 اپریل 2018 13:37

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کی نرسز نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال شروع کر دی، دونوں ہسپتالوں میں آٹھویں روز بھی ہڑتال جاری رہی، نرسز نے مطالبات منظور نہ ہونے پر (آج) بدھ کو پشاور میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کی نرسز نے اپنے پانچ مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال شروع کر رکھی ہے جو منگل کو بھی جاری رہی۔

نرسز صبح آٹھ بجے سے دس بجے تک ہڑتال کر رکھی ہے۔ نرسز کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ہمارے مطالبات پورے کرے، نرسز کو ٹائم سکیل، رسک الائونس، سروس سٹرکچر دینے کے ساتھ ساتھ این ٹی ایس پاس نرسز کو مستقل کرنے سمیت نرسز کو پرائیویٹ پریکٹس کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نرسز گذشتہ ایک ہفتہ سے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال پر ہیں لیکن حکومتی سطح پر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں