خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر مستونگ اور بنوں دھماکوں کے خلاف ہزارہ کے وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ

پیر 16 جولائی 2018 23:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر مستونگ اور بنوں دھماکوں کے خلاف ہزارہ کے وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا، اُمیدواروں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر مستونگ اور بنوں دھماکوں کے خلاف ہزارہ بھر کی بار کونسلوں نے عدالتی بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی وکیل کسی بھی مقدمہ کی پیروی کیلئے عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کے باعث مقدمات کی سماعت اگلی تاریخ پیشیوں تک ملتوی ہو گئی۔

دوسری جانب ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء مسعود اظہر ایڈووکیٹ، سرفرار احمد ایڈووکیٹ، وقاص احمد ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ بار ہری پور کے صدر اسد الله ملک ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری شاہد محبوب ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء نے مستونگ اور بنوں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اُمیدوا روں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا اور اپنے دشمنوں کو پہچاننا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں