ماضی میں حلقہ کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، منتخب ہو کر عوام کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے، سید سلیم شاہ

جمعرات 19 جولائی 2018 17:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) حلقہ پی کے 38 سے پاکستان پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) کے امیدوار سید سلیم شاہ کی انتخابی مہم زور پکڑ گئی، بڑی برداریوں اور جنبوں کی قافلے میں شمولیت سے سلیم شاہ کی پوزیشن مستحکم ہو گئی۔ دیگر امیدواروں کو حلقہ میں الیکشن مہم چلانے میں دشواریوں اور عوام کی جانب سے سوالات کا سامنا ہے۔

دیگر امیدواران کو اس وقت شدید مشکلات پیدا ہوتی ہیں جب عوام ان سے بے لاگ سوالات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو حلقہ کے مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حلقہ کے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا گیا، عوام کب تک پستے رہیں گے اور حکمران نمائندگان عوام کے وسائل لوٹتے رہیں گے، عوام پر 15 سال تک حکومت کرنے والے اور ان کو مضبوط کرنے والے اب عوام کے سامنے آنے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔ چارو ناچار سامنے ہو جانے پر کنی کترا کر نکل جانے پر مجبور ہو تے ہیں۔ سلیم شاہ نے کہا کہ انشاء الله منتخب ہو کر عوام کے حقوق کے حصول کیلئے بھرپور جدوجہد کروں گا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں