عوام نے ن لیگ کے امیدوار ملک محبت اعوان کے حق میں فیصلہ دیکر سیاسی فضاء تبدیل کر دی

جمعرات 19 جولائی 2018 17:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) این ای16- کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک محبت اعوان کے حق میں فیصلہ دیکر سیاسی فضاء یکسر تبدیل کر کے رکھ دی، بھرپور عوامی حمایت کے بعد حاجی محبت اعوان عوامی پذیرائی میں تمام امیدواروں سے آگے نکل گئے۔ حاجی محبت اعوان نے این اے 16 کے بانڈہ جات سوکہ میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

جلسہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے حاجی محبت اعوان کی کامیابی پر مہر ثبت کر دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محبت اعوان نے کہا کہ جلسہ میں ہزاروں افراد کی شرکت یہ ثابت کر رہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ہزارہ کے عوام اور بالخصوص این اے 16 کل بھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ تھا اور آج بھی ہے۔ ملک محبت اعوان نے کہا کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف نے ہمیشہ ہزارہ کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے، ہزارہ موٹر وے کا منصوبہ ان کی ہزارہ کے عوام کے ساتھ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو کرپشن سے بری ہونے کے باوجود بھی جن قوتوں نے بے گناہ سزا سنا کر ملک اور قوم کے ساتھ دشمنی کی ہے اور عوام اس کا بدلہ 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر دیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں