حلقہ کے عوام آزمائے ہوئے امیدواروں کو دوبارہ آزمانے کی غلطی نہ کریں، محمد امجد خان

جمعرات 19 جولائی 2018 17:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ایبٹ آباد کے حلقہ پی کی39- سے ایم ایم اے کے نامزد امیدوار محمد امجد خان نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام آزمائے ہوئے امیدواروں کو دوبارہ آزمانے کی غلطی نہ کریں، حلقہ کے عوام جدید دور میں بھی پانی اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں، سابق منتخب ممبران اسمبلی نے عوام کو محرومیوں کے سوار کچھ نہیں دیا ہے۔

وہ جمعرات کو ملکپورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی مفادات کیلئے نہیں بلکہ پسے ہوئے طبقہ کی نمائندگی اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پینے کے پانی سے لیکر صحت، انصاف اور تعلیم جیسی بنیادی سیولیات کا فقدان سابق نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان روزگار کیلئے ٹھوکریں کھا رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ اس بار کتاب کو ووٹ دے کر انہیں کامیاب بنائیں، آپ سے وعدہ ہے کہ کبھی بھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں