دو دو وزارتیں پاس رکھ کرکے پی کے 39 کے ساتھ فراڈ کرنیوالوں کا یوم حساب قریب آ پہنچا ہے، آصف زبیر شیخ

جمعرات 19 جولائی 2018 17:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ایبٹ آباد کے حلقہ پی کی39- سے آزاد امیدوار آصف زبیر شیخ کا نواں شہر کے دورہ کے موقع پرعوام نے فقید المثال استقبال کیا گیا۔ تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں، تاجروں اور نواں شہر کے عوام نے مکمل طور پر آصف زبیر شیخ کے حق میں فیصلہ دیدیا۔ نواں شہر میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زبیر شیخ نے کہا کہ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے لیکن پی کے 39 کے عوام نے انہیں جو عزت اور محبت دی ہے وہ تاحیات ان کو فراموش نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوکریاں فروخت کرنے والوں کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہیں، الله تعالیٰ نے انہیں عوامی حمایت کی صورت میں کامیاب کر دیا ہے، کمیشن خوروں اور دو دو وزارتیں پاس رکھ کے پی کے 39 کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کا یوم حساب قریب آ پہنچا ہے، 25 جولائی کو حلقہ کے عوام انتخابی نشان سوزوکی پک اپ پر مہر ثبت کر کے اپنے سیکرٹریوں کے ذریعہ صوبائی حکومت کا فنڈ لوٹنے والوں، نوکریوں کے سودے کرنے والوں اور ترقیاتی فنڈ سے کمیشن کھانے والوں کی سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیں گے، عوام کے ووٹ کی پرچی کے ذریعہ انتقام لینے کے بعد لٹیروں اور نوسربازوں کے منہ نہ صرف بند ہو جائیں گے بلکہ عوام کا لوٹا ہوا پیسہ ہم ان کے سیکرٹریوں اور چہیتوں سے چھین کر سرکاری خزانہ میں جمع کروائیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں