ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے موضع قصبہ میں اراضی کو نقصان پہنچنے کے پیش نظر مختلف خسرہ جات کو ہموار اور کٹنگ پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 19 جولائی 2018 17:31

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد فیاض علی شاہ نے موضع قصبہ میں بعض اراضی کو نقصان پہنچنے کے خدشہ کے پیش نظر خسرہ نمبر 663, 666, 669, 1660/700 اور موضع قصبہ میں ان سے ملحقہ خسرہ جات کی اراضی کو ہموار کرنے اور ان کی کٹنگ کرنے پر مفاد عامہ میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق یہ پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں