ْدینی جماعتیں ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن اورعوام کو خوشحال بناسکتی ہیں، سعید خان مغل

پیر 23 جولائی 2018 12:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ایبٹ آباد کے این ای16- سے متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار سعید خان مغل نے کہا ہے کہ دینی جماعتیں ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن اورعوام کو خوشحال بناسکتی ہیں، دینی جماعتوں کا اتحاد عوام کی خوش قسمتی ہے۔ وہ مختلف مقامات پر کارنرمیٹنگز سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سعید مغل نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے باریاں لینے والے امیدواروں کو آزما لیا ہے، عوام آزمائے ہوئے امیدواروں کو دوبارہ آزمانے کی غلطی نہ کریں، عوام کی ایک غلطی کی سزا انہیں پانچ سال کیلئے بھگتنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق منتخب نمائندوں نے اسمبلیوں میں جا کر صرف ذاتی مفادات حاصل کئے ہیں، حلقہ کی پسماندگی کے ذمہ دار سابق منتخب نمائندے ہیں، حلقہ کے عوام 25 جولائی کو کتاب پر مہر لگا کر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں