ْ5 کلومیٹر کا مری روڈ پانچ سالوں میں مکمل نہ کرنے والے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں، عنایت الله جدون

پیر 23 جولائی 2018 12:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پی کی39- عنایت الله خان جدون نے کہا ہے کہ ہمارا پانچ سالہ اپوزیشن کا دور تین تین وزارتوں والے وزیر پر بھاری ہے، پانچ کلومیٹر کا مری روڈ پانچ سالوں میں مکمل نہ کرنے والے آج کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ ان خیالات کاا ظہار عنایت الله خان جدون نے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے پانچ سالہ اپوزیشن کے دور پر فخر ہے کیونکہ وہ آج بھی جس جگہ جاتے ہیں وہاں پر ان کے نام کی تختی لگی ہوتی ہے اور کام بھی مکمل نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرپل وزارتوں والے وزیر موصوف نے ایبٹ آباد شہر کو سوائے محرومیوں کے کچھ نہیں دیا، پشاور کے مزے کرنے والے آج کس منہ سے لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں،25 جولائی کو پی کے 39- کے لوگ اچھے اور برے کی تمیز کرتے ہوئے ووٹ کی پرچی پر مہر لگائیں، یہی ان کے مستقبل کا تعین کرے گا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں