ایبٹ آباد ،ضلعی انتظا میہ کے زیر اہتما م یو م آزادی کے سلسلے میںمر کزی تقریب

منگل 14 اگست 2018 22:43

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ملک کے دیگر حصو ں کی طر ح ہزارہ ڈو یژن کے ہیڈ کوا ٹرز ایبٹ آباد میں بھی منگل کے روز ضلعی انتظا میہ کے زیر اہتما م یو م آزادی پا کستا ن کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ مر کزی تقریب کا جلا ل با با آڈیٹوریم میں انعقاد ہو ئی تقریب کے مہما ن خصو صی کمشنر ہزارہ ڈویژن امجدعلی خا ن تھے جنہو ں نے پر چم کشا ئی کی۔

پر چم کشا ئی کے بعد مختلف سکو لو ں کے طلبا ء اور طا لبا ت و دیگر شر کاء نے ملکر قو می ترا نہ ،ملی نغمے اور جشن آزادی پا کستا ن حوا لے سے تقا ریر پیش کیں۔کمشنر ہزارہ ڈویژن امجدعلی خا ن نے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے نے کہا کہ اللہ تعا لی نے بر صغیر کے مسلما نو ں کو پا کستا ن کی شکل میں ایک آزاد اور خود مختار ریا ست سے نوا زا ہے ۔

(جاری ہے)

ریا ست کا کردار ما ں جیسا ہو تا ہے اور ریا ست کا کا م اپنے شہریو ں کو تما م ضرو ری سہو لیا ت اور حقوق فرا ہم کر نا ہوتا ہے ۔

اس موقع پر ہم نے یہ بھی دیکھنا ہے کہ ہم نی 71سا لو ں میں ریا ست کو کیا دیا۔ ہم سب نے یہا ں آج عظیم الشا ن دن کے موقع پر عہد کر نا ہے کہ جو غلطیا ں ہم کر چکے ہیں ان کو ختم کر کے اس ملک کی تعمیر و تر قی خو شحا لی و امن اور سلا متی کے لئے اپنی تما م تر توا نا ئیا ں برو کا ر لا تے ہو ئے اس کا نا م رو شن اور او نچا کر نا ہے اور اس آزادی کی قدر کر نی ہے یہ ملک ہمیں طشتری میں رکھ کر نہیں ملا بلکہ لا کھو ں جا نو ں کی قر با نی کے بعد یہ عظیم نعمت نصیب ہو ئی ۔

تقریب میں ریجنل پو لیس آفیسر محمدعا لم شنوا ری،تحصیل نا ظم اسحا ق ذکر یا اور ڈسٹر کٹ خطیب مولا نا عبد الوا جد نے بھی خطا ب کیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد فیاض علی شاہ،ڈی پی اوایبٹ آباد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد مہمند،ضلعی نتظا میہ اور پو لیس سمیت ضلعی محکمو ں کے افسرا ن ، بلد یا تی نما ئندو ں ،سر کا ری اور نجی سکو لو ں کے طلبا ء و طا لبا ت ، اسا تذہ اورہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے وا لے افراد اور عما ئدین شہر کی کثیر تعداد بھی مو جو د تھی۔

کمشنر ہزارہ امجد علی خا ن نے کہا کہ آج ہم 71وا ں یو م آزادی منا رہے ہیں ہم سب نے ایک جا ن ہو کر اس ملک کی تعمیر و تر قی اور خو شحا لی کے لئے کا م کر نا ہے اگر ہر شخص اس ملک کی تر قی اور خو شحا لی کے لئے اپنی حیثیت سے اس ملک کے سا تھ محنت و محبت کر سکتا ہے جتنا اس ملک کی سر حدو ں کی حفا ظت کے لئے لڑنے وا لا جوا ن تو وہ وقت دور نہیں کہ جس مقصد کے لئے یہ ملک حا صل کیا گیا وہ مقصد پورا نہ ہو اس ملک کی تر قی میں ہر شخص اپنا اپنا حصہ ڈا لے ایما ندا ری اور خلو ص نیت کے سا تھ تو ہما راملک آگے بڑ ھے گا۔

۔انہو ں نے کہا کہ اس ملک کی تر قی اور حفا ظت کے لئے ہم سب نے ملکر کا م کر نا ہے اگر ہم قائد اعظم کے تین اصو لو ں اتحاد،تنظیم اور ایما ن کو لے کر چلیں گے تو ہم سب اس ملک کی ترقی اور خو شحا لی کے لئے ایک مٹھی ہو کر کا م کریں تو یہ ملک تر قی کر ے گا۔انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن کا مستقبل روشن ہے اور ہم دنیا پر حکو مت کر نے جا رہے ہیں میں اپنے جوا نو ں سے درخوا ست کر تا ہو ں کہ اس ملک سے کر پشن اور نا انصا فی کا خا تمہ کر نے میں اپنا بھر پو ر کردار ادا کر یں قبل ازین کمشنر ہزارہ امجد علی خا ن ،ڑیجنل پو لیس آفیسر محمد عا لم شنوا ری ،تحصیل نا ظم اسحا ق ذکر یا اور دیگر نے ملکر آزادی کا کیک کا ٹا۔

آخر میں مختلف سر کا ری اور نجی سکو لو ں کے طلبا ء اور طا لبا ت میں اعلی کار کر دگی کا مظا ہرہ پیش کر نے پر شیلڈ ،سر ٹیفکیٹ اور نقد انعا م تقسیم کئے ۔کمشنر ہزارہ امجد علی خان ،ریجنل پولیس آفیسر محمد عا لم شنوا ری ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد فیا ض علی شا ہ اور دیگر نے جلا ل با با آڈیٹو ریم ایبٹ آباد کے چمن میں دیودا ر کے پو دے لگا ئے اس موقع پر ڈی ایف اور گلیز سرداد محمد سلیم اور دیگر محکمہ جنگلا ت کے افسرا ن اور اہلکار بھی مو جود تھے قبل ازین 13اگست کی را ت کو جشن آزادی کے سلسلے میں ایبٹ آباد کی ضلعی انتظا میہ کے زیر اہتما م خیبر پختو نخوا ہا ئوس شملہ ہل ایبٹ آباد میں آتش بازی کا دل چسب مظا ہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر ملی نغموں سمیت رنگا رنگ پرو گرا م بھی پیش کئے گئے تقریب میں ریجنل پو لیس آفیسر محمد عا لم شنوا ری، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد فیا ض علی شا ہ ،ڈی پی اوایبٹ آباد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر ، انتظا میہ کے دیگر افسرا ن کے علا وہ تما م محکمو ں کے ضلعی افسرا ن ،تحصیل نا ظم ایبٹ آباد اسحا ق ذکر یا ،تحصیل نا ظم حو یلیا ں ارسل پرویز ،ٹی ایم او ایبٹ آباد اور حو یلیا ں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے وا لے افراد نے بھر پور شر کت کی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں