اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات نے مانگل میں پولٹری فارم سیل کر دیا

بدھ 15 اگست 2018 22:17

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد جواد سردار مروت کی قیادت میں محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نور ایاز خان اور انسپکٹر نوید انجم نے پولیس نفری کے ہمراہ عدالت کے حکم پر مانگل میں ایک معروف پولٹری فارم کو سیل کر دیا۔ مذکورہ پولٹری فارم آبادی میں ہونے کی وجہ سے مقامی افراد نے اس کے خلاف عدالت میں درخواست دے رکھی تھی جس پر انوائرنمینٹل پروٹیکشن ٹریبونل نے 22 جون کو پولٹری فارم کو سیل کرنے کا پہلا حکم جاری کیا۔

بعد ازاں 7 جولائی کو اپیل مسترد ہونے کے بعد دوبارہ فارم کو سیل کرنے کا حکمنامہ جاری ہوا جس پر عمل کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات نے ضابطہ کی کارروائی کے بعد پولٹری فارم کو سیل کر دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مقامی افراد کی جانب سے آبادی میں واقع پولٹری فارم کے خلاف احتجاج کیا گیا اور متعلقہ محکموں کو درخواستیں دی گئیں لیکن بااثر مالکان کی جانب سے مختلف حیلے بہانوں سے معاملہ کو دبایا جاتا رہا جس پر مقامی آبادی نے انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔

(جاری ہے)

عدالتی احکامات کی روشنی میں محکمہ تحفظ ماحولیات نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ پولٹری فارم کو سیل کردیا، آبادی کے وسط میں واقع ہونے کے باعث مقامی آبادی کو صحت کے حوالہ سے شدید خطرات لاحق تھے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں