گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام فن پاروں، تصاویر اور نایاب پھولوں کی دو روزہ نمائش کا انعقاد

بدھ 15 اگست 2018 22:17

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام فن پاروں، تصاویر اور نایاب پھولوں کی دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں عالمی شہرت یافتہ مصور اور خطاط منصور راہی اور ان کی اہلیہ حاجرہ منصور کے فن پارے اور مصوری کے شاہکار رکھے گئے۔ نمائش کا باقاعدہ افتتاح جی ڈی اے کے بی او اے کے چیئرمین احسان مانی نے کیا۔

اس موقع پر تقریب کے میزبان ڈاکٹر فواد نے مہمانوں کو خطاط اور فن پاروں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ منصور راہی کا کہنا تھا کہ ہر آرٹس اپنی پذیرائی کیلئے کام کرتا ہے، پاکستان کے اندر صادقین سے لیکر شاکر علی تک بڑے بڑے نام گذرے ہیں، وہ 18 سال تک کراچی سکول آف آرٹس کے پرنسپل رہے ہیں اور اپنے فن سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں شرکاء نے تصویری نمائش کا دورہ کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ جی ڈی اے احسان مانی نے کہا کہ منصور راہی نے اکیڈمک ریئلاازم سے لیکر نیو پرسیازم تک فن مصوری کے اپنے سفر میں ایسا کام متعرف کروایا ہے جو کلاسک حیثیت رکھتا ہے اور ایسا ہی حاجرہ منصور کے ہاں نیو رومنٹیزیم کا سفر ہے، دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں ان دونوں صدارتی حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ نہ کیا ہو۔ اس موقع پر شرکاء نے بہترین کام کرنے پر مصوروں اور منتظمین کو خوب داد دی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں