ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک سپلیمنٹری امتحان 29 اگست سے شروع ہوں گے

ہفتہ 18 اگست 2018 22:58

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے مطابق میٹرک سپلیمنٹری امتحان 2018ء مورخہ 29 اگست بروز بدھ سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق تمام پرائیویٹ طلباء و طالبات کو رول نمبرز ان کے متعلقہ پتہ پر بھیج دیئے گئے ہیں تاہم اگر کسی وجہ سے کسی امیدوار کو رول نمبر نہ ملا ہو تو وہ 27 اگست سے بورڈ آفس سے ڈپلیکیٹ رول نمبر حاصل کر سکتا ہے۔ ڈپلیکیٹ رول نمبر کے حصول کیلئے آخری امتحان کی ڈی ایم سی کی فوٹو کاپی ساتھ لائیں۔ ریگولر طلباء و طالبات کے رول نمبر 20 اگست سے جاری کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں