تحریک انصاف کی کامیابی پورے ملک کی کامیابی ہے، ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا‘ حارث خان جدون

ہفتہ 18 اگست 2018 22:58

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) تحریک انصاف کی کامیابی پورے ملک کی کامیابی ہے، ملک میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا، جنون اور یوتھ نے اپنے علاقوں میں پی ٹی آئی امیدواروں کیلئے جو محنت کی وہ قابل ستائش ہے، پاکستان تحریک انصاف یوتھ پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے یوتھ رہنما تحصیل ممبر حارث خان جدون نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی یوتھ کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کر رہے ہیں، یوتھ قائد عمران خان کے وژن پر چل کر ملک پاکستان کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرے، حالیہ الیکشن میں کامیابی تحریک انصاف یوتھ ونگ کی کامیابی ہے، آج خیبر پختونخوا، پنجاب اور مرکز میں تحریک انصاف کی مکمل حکومت ہے جبکہ بلوچستان میں مخلوط حکومت بنا چکے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں