ہمیں بحیثیت قوم وزیراعظم کی ٹیم بن کر ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔قاری راشد محمود

پیر 20 اگست 2018 22:07

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلع کونسلر قاری راشدمحمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب غریب عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے،ہمیں بحیثیت قوم وزیراعظم کی ٹیم بن کر ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

سوموار کو یہاں’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے قاری راشدمحمود نے کہا کہ وزیراعظم نے 2ملازمین ،2گاڑیاں اورملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ کو استعمال کرنے کا فیصلہ کرکے سادگی کی مثال قائم کی ہے۔

پرائم منسٹر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان بھی عوامی مفادات کیلئے کیا گیا ہے۔قاری راشد محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا،وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے اخراج بھی کم کرنے کا فیصلہ کرکے عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ہمیں بروقت ٹیکس کی ادائیگی یقینی بناکر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں