کانگو وائرس کے خاتمہ کے لئے محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ نے سپرے مہم بھرپور طریقے سے چلائی،ڈاکٹر راشد

پیر 20 اگست 2018 22:07

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) محکمہ لائیو سٹا ک سرکل حویلیاں کے انچارج ڈاکٹر راشد نے کہا ہے کہ کانگو وائرس کے خاتمہ کے لئے محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ نے حویلیاں لائیوسٹاک منڈی میں سپرے مہم بھرپور طریقے سے چلائی۔

(جاری ہے)

ٹیم لیڈر ڈاکٹر ساجد حمید اور دیگر سٹاف شوکت علی وی اے،بلال ایاز وی سے،نوید اعوان،فہیم نے گزشتہ چار منڈیوں میں ہزاروں مویشیوں پر سپرے کیا۔

سوموار کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق عیدالاضحیٰ تک آگاہی مہم اور سپرے جاری رہے گا۔ ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے زیر اہتمام تین مویشی منڈیوں پر بھی محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیمیں ڈاکٹر ابرار الحسن،ڈاکٹر عدنان اورڈاکٹر نعمان صادق کی قیادت میں کیمپ لگائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں