شیر خان گروپ کا ڈیمز کی تعمیر کیلئے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان

منگل 18 ستمبر 2018 17:45

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) بستی شیر خان گروپ کے سیاسی و سماجی رہنما سہیل سر خان جدون اور ممبر ضلع کونسل عاطف منصف خان جدون نے شیر خان گروپ کی طرف سے ڈیمز کی تعمیر کیلئے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر پر تنقید کرنے والے کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ڈیمز کی تعمیر بنیادی اور انسانی حقوق کا معاملہ ہے اور اس سے آئندہ نسلوں کیلئے ڈیم ہر صورت ضروری ہے، ڈیمز کی تعمیر سے پاکستان میں سے پانی کی قلت اور بجلی کی کمی کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس ثاقب نثار خان کو زبردست اقدام اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں