حلقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، علی خان جدون

بدھ 19 ستمبر 2018 14:30

حلقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، علی خان جدون
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے کہا ہے کہ حلقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، عوام نے تبدیلی کے نعرے پر ووٹ دیا، عوام تبدیلی آتی ہوئی دیکھیں گے، الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدے انشاء الله پورے کریں گے۔ وہ بدھ کو حویلیاں کے گائوں پنجگراں میں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر خواک قلندر لودھی، ضلع نائب ناظم جاوید اقبال، ممبر ضلع کونسل گلزار خان نے میں جلسہ سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سلطان پور تا پنجگراں سڑک کی مرمتی کے علاوہ گورنمنٹ گرلز سکول رتی ڈھیری روڈ، غازی دائو شاہ شہید روڈ پر جلد کام شروع کریں گے۔ جلسہ کی صدارت سرپرست اعلیٰ حویلیاں پریس کلب و سابق چیئرمین سید عبدالقدوس شاہ نے کی۔ سپاسنامہ سید سعادت شاہ نے پیش کیا۔ علی خان جدون اور قلندر لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ علاقہ علاقہ جا کر الیکشن سے پہلے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں