محرم الحرام ہمیں صبر اور برداشت کا سبق دیتا ہے، عارف حسین اویسی

بدھ 19 ستمبر 2018 14:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) لیاں میں ساتویں پنج تن پاک کانفرنس کے تیسرے روزاپنے خطاب میں پیر سید عارف حسین شاہ اویسی نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر اور برداشت کا سبق دیتا ہے، امام حسینؑ جب اپنے قافلہ کے ساتھ مدینہ سے روانہ ہوئے تو امن کی خاطر وہ کربلا پہنچے اور شہید ہو گئے، ان کا سفر کربلا سیرت رسولؐ کا نمونہ ہے۔

واقعہ کربلا کا بیان شروع ہوتے ہی شرکاء محفل کی آنکھیں چھلک پڑی، پنج تن پاک کانفرنس میں متعدد علماء اور نعت خواں حضرات شرکت کر رہے ہیں۔ ناظری سرکار نے اہل بیت کا مقام زبان مصطفیٰ سے بیان کیا۔ پیر محمد عارف حسین شاہ اویسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت تک کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک نبی کریمؐ کی ذات، ان کی ال کو اپنی ذات اور برادری سے زیادہ پیار نہ کرے، اسی عقیدت کی بنیاد پر ہم پنج تن پاک کانفرنس کا انعقاد کرتے ہیں، ہم کسی مسلمان سے نفرت نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

پیر سید عارف حسین شاہ اویسی نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر اور برداشت کا سبق دیتا ہے، امام حسینؑ جب اپنے قافلہ کے ساتھ مدینہ سے روانہ ہوئے تو امن کی خاطر وہ کربلا پہنچے اور شہید ہو گئے، ان کا سفر کربلا سیرت رسولؐ کا نمونہ ہے۔ یاد رہے کہ پنج تن پاک کانفرنس پانچ روز تک جاری رہے گی جس میں روزانہ کی بنیاد پر واقعہ کربلا سمیت علماء و مشائخ خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں